بیٹے کو مہینے میں دو بار ملنے دبئی جاتا ہوں، شعیب ملک

image

سابق قومی کپتان شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے اذہان سے ملاقات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ماہ دو مرتبہ دبئی جاتے ہیں۔

حالیہ رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے اپنی نجی زندگی اور بیٹے سے اپنے قریبی تعلق پر بات کی انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹے کے ساتھ محض باپ بیٹے کا نہیں بلکہ ایک دوستانہ اور مضبوط رشتہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ دبئی میں ہوتے ہیں تو پوری کوشش کرتے ہیں کہ بیٹے کو اسکول ڈراپ کریں اور واپسی پر خود ہی پِک کریں اس کے علاوہ وہ اذہان کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیتے ہیں۔

باسط علی کا شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام

انہوں نے مزید کہا کہ والدین کا بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلق بہت اہم ہوتا ہے جیسے وہ خود اپنی والدہ کے بہت قریب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بیٹے کو پارک لے کر جاتے ہیں جہاں دونوں کے درمیان فٹبال کا دلچسپ مقابلہ ہوتا ہے، جو اذہان کو بے حد پسند ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی تھی جبکہ ان کا بیٹا اذہان اپنی والدہ کے ساتھ دبئی میں مقیم ہے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.