جعفر ایکسپریس پر حملے کے 24 گھنٹے بعد بھی شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری، کوئٹہ سٹیشن پر درجنوں تابوت پہنچا دیے گئے

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہوئے حملے اور مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کے لگ بھگ 24 گھنٹوں بعد بھی سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ عسکری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اب تک 27 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ 155 مسافروں کو بازیاب کروایا جا چکا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز یرغمالیوں میں خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کے باعث انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں۔
  • پاکستان کے صوبے بلوچستان میں شدت پسندوں کی جانب سے منگل کی دوپہر کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر حملے اور سینکڑوں مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔
  • اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند بلوچ تنظیم بی ایل اے نے قبول کی ہے۔
  • عسکری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 150 سے زیادہ مسافروں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کے بارے میں تاحال کوئی مصدقہ معلومات موجود نہیں ہیں۔
  • عسکری ذرائع نے آپریشن میں 27 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
  • جعفر ایکسپریس کے بازیاب ہونے والے 80 سے زیادہ مسافروں کو کوئٹہ پہنچا دیا گیا ہے۔

جعفر ایکسپریس پر حملے کے 24 گھنٹے بعد بھی شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری، کوئٹہ سٹیشن پر درجنوں تابوت پہنچا دیے گئے


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.