بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہو گئے۔
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے افسوسناک واقعے پر بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہو گیا ہے ، بھارتی خفیہ ایجنسی کالعدم بی ایل اے کے پیغامات پھیلا رہا ہے۔
جعفر ایکسپریس حملہ ، بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ بھی کالعدم بی ایل اے کے پیغامات پھیلا نے میں سرگرم ہیں ، ٹرین پر حملے کی خبر کالعدم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بریک ہوئی اوربھارتی اکاؤنٹس سے پھیلائی گئی۔
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی چینلز اے آئی سے بنی پرانی ویڈیوزاور تصاویر کا سہارا لے کر پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے ، بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ویڈیو 2022 کی ایک فلم کی ہے۔