اپنی حد میں رہو۔۔ سیف علی خان کے بیٹے کی پاکستانی شخص کو دھمکیاں ! اصل کہانی کیا ہے؟

image

"تم جیسے بے سُرے نقادوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ میری شکل و صورت پر بات کریں، اپنی حد میں رہو!"

بھارتی فلمی دنیا کے نووارد اداکار ابراہیم علی خان اپنی پہلی فلم نادانیاں کی ریلیز کے بعد ایک بڑے تنازع میں گھر گئے ہیں۔ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوتے ہی ناقدین کی سخت تنقید کا نشانہ بن گئی، جہاں نہ صرف فلم کی کہانی بلکہ ابراہیم کی اداکاری، ڈائیلاگ ڈیلیوری اور اسکرین پریزنس پر بھی شدید اعتراضات اٹھائے گئے۔

لیکن جو چیز سب سے زیادہ ہنگامے کا باعث بنی، وہ ایک پاکستانی فلمی نقاد تیمور اقبال کا ریویو تھا۔ تیمور، جن کا نام ابراہیم کے سوتیلے بھائی تیمور علی خان سے ملتا ہے، نے اپنی تنقید میں فلم کو تو نشانے پر لیا ہی، لیکن ساتھ ہی ابراہیم علی خان کی ناک پر بھی طنز کر دیا۔ یہ تبصرہ اداکار کو برداشت نہ ہوا اور وہ سیدھا نقاد کے میسجز میں جا گھسے، جہاں انہوں نے سخت الفاظ میں تیمور کو دھمکی آمیز جواب دے دیا۔

تیمور اقبال نے فوراً اس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا، جس کے بعد انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی۔ کچھ لوگ نقاد کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ کسی کے ظاہری حلیے پر بات کرنا غیر اخلاقی ہے، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ ابراہیم کو خود پر قابو رکھنا سیکھنا چاہیے اور فلمی دنیا میں ناکامی کو ہینڈل کرنے کا سلیقہ آنا چاہیے۔

یہ معاملہ ابھی مزید طول پکڑتا دکھائی دے رہا ہے، جہاں ایک طرف ابراہیم علی خان کو اپنے رویے پر سخت تنقید کا سامنا ہے، وہیں تیمور اقبال کی جانب سے بھی مزید انکشافات کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.