گزشتہ 5 سال کے خسارے کی تفصیلات ایوان میں پیش

image

اسلام آباد: وزارت تجارت نے گزشتہ 5 سال کے خسارے کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں۔

قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران 154 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔ اور 136 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ گزشتہ 5 سال کے دوران 291 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔ درآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ معاشی نمو ہے۔

مالی سال 2020 میں تجارتی خسارہ 23 ارب 16 کروڑ ڈالر ہوا۔ اور مالی سال 2021 میں تجارتی خسارہ 31 ارب 8 کروڑ ڈالر ہوا۔ جبکہ مالی سال 2022 میں تجارتی خسارہ 48 ارب 35 کروڑ ڈالر ہوا۔ مالی سال 2023 میں تجارتی خسارہ 27 ارب 47 کروڑ ڈالر ہوا۔ اور گزشتہ مالی سال 2024 میں تجارتی خسارہ 24 ارب 11 کروڑ ڈالر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کی کمپین سیاسی جماعت چلا رہی ہے، عظمیٰ بخاری

مالی سال 2025 میں سولر پینل، ٹرانسفارمرز اور بجلی کے ترسیلی آلات میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ بجلی کے ترسیلی آلات کی درآمدات 31 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک جا پہنچیں۔

دستاویزات کے مطابق صنعتی مشینری کے آلات میں 20 فیصد، ٹیکسٹائل مشینری میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔ آٹو پارٹس کی درآمدات میں 58 فیصد اضافہ ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.