ایران میں مقیم پاکستانیوں کومحفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت، پاکستانی سفارتخانہ

image

ایران میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کردی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران میں موجود پاکستانیوں کی تعداد تقریباً 45 سے 50 ہزار کے درمیان ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ ایران سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ضرورت پڑی تو اقدامات کیے جائیں گے، پاکستان ایران 909 کلومیٹر لمبی سرحد پر دور دراز کے تین انٹری و ایگزٹ پوائنٹ ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تافتان، گبد اور مند کے مقامات دور دراز اور سکیورٹی کے حوالے سے مشکل ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسرائیلی حملوں کے باعث زمینی اور فضائی راستے بند ہیں اور ایران میں موجود پاکستانیوں میں بڑی تعداد زائرین کی ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی زائرین مشہد، قم اور تہران کے مقدس مقامات پر حاضری دیتے ہیں، ایران میں پاکستانی طلبہ، مزدور، تاجر اور پروفیشنل بھی مقیم ہیں، اس کے علاوہ زاہدان، مشہد اور تہران میں پاکستانی کمیونٹی موجود ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران میں موجود پاکستانیوں میں کچھ تعداد ٹرانزٹ مسافروں اور دوہری شہریت والوں کی بھی ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.