بھارتی میڈیا کی کمپین سیاسی جماعت چلا رہی ہے، عظمیٰ بخاری

image

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی جو کمپین بھارتی میڈیا کر رہا تھا ایک سیاسی جماعت بھی وہی کمپین کر رہی تھی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی نے پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ اور ہر طرح کی دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ پشاور، نوشکی اور جعفر ایکسپریس واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی لہر آئی ہے۔ اور جوان اپنے خون سے پاک سرزمین کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک ہی دن میں دہشت گردی کے کئی واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو کلیئرنس آپریشن کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایسے واقعات میں ملک اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہونا ہوتا ہے۔ لیکن ایسے واقعات میں ایک جماعت زہریلی مہم شروع کر دیتی ہے۔ جس سے دشمن قوتیں فائدہ اٹھاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہادر جوانوں کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سو رہے ہوتے ہیں۔ اور جو کمپین بھارتی میڈیا کر رہا تھا ایک سیاسی جماعت وہی کمپین کر رہی تھی۔ جبکہ بھگوڑے پاکستان سے باہر بیٹھ کر سازش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کو ہماری سوشل میڈیا ٹیم سے منسوب کیا جا رہا ہے، شیخ وقاص اکرم

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو مشکل وقت میں یک زبان نہ ہو وہ پاکستانی نہیں ہو سکتا۔ خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار ہے۔ اور خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کی بھی رپورٹس ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ایک دن میں 8 مختلف جگہوں پر حملے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔ اور پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کس بنیاد پر افغانیوں کو شہریت دینے کی بات کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.