سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، علیمہ خان سمیت 17 افراد جے آئی ٹی میں دوبارہ طلب

image

جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پرعلیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے، ان سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے سوال جواب کیے جائیں گے۔

امریکہ کا ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار

علیمہ خان گزشتہ روز بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئی تھیں، جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں تحققات کر رہی ہے۔

جے آئی ٹی نے جن افراد کوطلب کیاہے ان میں فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہر، عون عباس، محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم خان، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی اور محمد نعمان افضل شامل ہیں۔

جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.