راولپنڈی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2دہشت گرد گرفتار

image

سی ٹی ڈی نے راولپنڈی کی مغل مارکیٹ میں کارروائی کرکے 2دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار فتنہ الخوارج کےدہشت گرد تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث تھے،دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔

ایف آئی اے نے رفتار کے ایڈیٹر فرحان ملک کو حراست میں لےلیا

دہشت گرد راولپنڈی،اسلام آباد میں حساس مقامات پر دہشت گردی کیلئے ریکی مکمل کر چکے تھے،دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے۔

دہشت گردوں سے دستی بم ،بھاری مقدار میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور دیگر سامان برآمد ہوا،دہشت گردوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع  کردی گئی ہے۔

وادی تیراہ،عوام نے پاک آرمی کے جوان کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے چند ماہ قبل تھانہ آئی نائن پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ بھی کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.