امیگریشن سسٹم میں خرابی ، طورخم سرحد پر پیدل آمدورفت بدستور معطل

image

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد پر امیگریشن کمپیوٹرائزڈ سسٹم خراب ہونے کے باعث پیدل آمدورفت بدستور معطل ہے۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق  گزشتہ روز 25 دن بعد طورخم سرحدی گزرگاہ کو  تجارت کے لیے کھول دیا گیا تھا تاہم امیگریشن سسٹم میں خرابی کے باعث پیدل آمدورفت گزشتہ روز بحال نہ ہو سکی تھی۔

پاک افغان عمائدین کا جرگہ ، طورخم سرحد پر سیز فائر پر اتفاق

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن سسٹم کی مرمت کیلئے انجینئرز طلب کر لیے گئے ہیں ، خرابی کی وجہ سے افغانستان پیدل آمدورفت آج بھی معطل رہے گی۔ سسٹم کی مرمت جلد مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے فروری میں افغان فورسز کی جانب سے متنازع تعمیرات کے باعث طورخم سرحد بند کر دی گئی تھی جسے تین دن قبل دونوں ممالک  کے حکام نے مذاکرات بعد تجارت کیلئے کھول دیا تھا ، پیدل آمدورفت بحال نہ ہونے سے سرحد کے دونوں اطراف شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.