ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیش رفت

image

اسلام آباد میں قتل کی گئی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمرحیات کی شناخت کرلی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات کو اڈیالہ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران شناخت کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کا عمل ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں کیا گیا۔

پولیس کے مطابق شناخت پریڈ کے بعد ملزم عمر حیات کا جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست کی جائے گی اور ملزم سے آلہ قتل سمیت دیگر شواہد اکھٹے کرنے کے لیے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.