متحدہ عرب امارات نے امریکا میں 1400 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
وائٹ ہائوس کے مطابق 1400ارب ڈالر کی یہ سرمایہ کاری 10 سالہ فریم ورک پر مشتمل ہے،یو اے ای حکام نے اوول آفس میں امریکی صدر سے ملاقات کے بعد اعلان کیا۔
ونڈ فال ٹیکس،چار ہفتوں میں 34.5 ارب سے زائد رقم وصول
وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے امریکا میں ایلومینیم پلانٹ لگایا جائے گا۔
واضح رہے یہ معاہدہ اس ملاقات کے بعد طے پایا جس میں امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید نے منگل کے روز اوول آفس میں صدر ٹرمپ سے بات چیت کی۔
کولڈ اور رنگ گورا کرنے والی کریم کے مضر اثرات کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا
اس کے علاوہ نائب صدر جے ڈی وینس اور متعدد کابینہ اراکین نے اماراتی وفد کے ساتھ عشائیہ کیا، جس میں یو اے ای کے بڑے خودمختار سرمایہ کاری فنڈز اور کارپوریشنز کے سربراہان شامل تھے۔