بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نےاپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں اس وقت تک تین پر امن مظاہرین ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں تاہم ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق ’احتجاج کرنے والوں کے خلاف پولیس نے قانون کے مطابق کارروائی کی۔‘
- بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے صوبے بھر میں آج شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہےجبکہ کوئٹہ میں انٹرنیٹ کے بعد موبائل فون سروس کو بھی معطل کردیا گیا۔
- پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک قبرستان میں موجود احمدی برادری کی تمام قبروں کے کتبے توڑ دیے گئے ان قبروں کی تعداد 76 بتائی گئی ہے۔
- یومِ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹرک، مسافر بسوں اور مال بردار گاڑیوں سمیت دیگر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
- اسرائیلی وزیر دفاع کا فوج کو غزہ کے 'مزید علاقوں پر قبضے کا حکم'
بلوچ یکجہتی کمیٹی کا آج شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان، کوئٹہ میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل