کم بارشیں، خشک سالی الرٹ جاری کردیا

image

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں معمول سےکم بارشوں کی وجہ سے خشک سالی کا الرٹ جاری کردیا۔

یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک معمول سے 40فیصد کم بارشیں ہوئیں جبکہ سندھ میں معمول سے 62 فیصد اور بلوچستان میں معمول سے 52 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب میں معمول سے 38 فیصد، خیبرپختونخوا میں معمول سے 35 فیصد اور آزاد کشمیر میں معمول سے 29 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں سے وسطی اور بالائی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال بہترہوئی، سندھ، بلوچستان کے جنوبی حصوں اور پنجاب کے مشرقی میدانی علاقوں میں خشک سالی برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کی شدید قلت ہے جبکہ رواں سال مارچ میں جنوبی علاقوں میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کچھ جنوبی علاقوں میں مسلسل خشک دنوں کی تعداد 200 سے بھی تجاوزکرچکی ہے، خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید بگڑسکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.