ملیر ہالٹ ٹریفک حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی گئی،روڈ ایکسیڈنٹ اینالائسز ٹیم نے حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کی۔
رپورٹ کے مطابق تیزرفتاری،ڈرائیورکی تھکاوٹ، انفرا اسٹرکچر کی خرابی المناک حادثےکاسبب بنی ،مکینکل معائنے کے دوران ڈرائیور کا ٹینکر کے بریک فیل ہوجانے کا دعویٰ جھوٹ نکلا۔
سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے 11ویں جماعت کے طلبہ کو گریس مارکس دینے کی منظوری دیدی
حادثہ ممکنہ طور پرڈرائیور کی غفلت اور کنٹرول کھونے کے باعث رونما ہوا،مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حادثے کے مقام اورواٹر ٹینکر کا مکمل معائنہ کیا گیا ،حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر ڈرائیور اور عینی شاہدین سے بھی بیانات لئے گئے ۔
سندھ حکومت کا 2ہزار اسسٹنٹ سب انسپکٹر انویسٹی گیشن بھرتی کرنےکافیصلہ
جائے حادثہ کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔