اسرائیلی حملے امریکی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھے: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے امریکی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ پر حملہ ہوا تو ہم مکمل طاقت سے ایران پر حملہ کریں گے۔ گذشتہ رات اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک عمارتوں پر ایک بار پھر فضائی حملے کیے جبکہ ایران نے جوابی کارروائی میں تل ابیب اور حیفا پر 100 سے زائد میزائل اور ڈرون حملے کیے۔
  • اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے گذشتہ رات گئے ایک بار پھر تہران پر فضائی حملے کیے ہیں اور ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں وزارتِ دفاع بھی شامل ہے۔
  • ایران نے اسرائیل پر جوابی میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں، سرکاری ٹی وی کے مطابق 100 سے زائد میزائل تل ابیب اور حیفا پر داغے گئے، جبکہ وسطی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں
  • ایران کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہران کا آئل ڈپو اور تہران کے فیول ٹینک نشانہ بنے، تاہم وزارتِ تیل کا کہنا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے
  • بی بی سی نے ایک ویڈیو کی تصدیق کی ہے جس میں ایرانی حملوں کے بعد حیفا کی آئل ریفائنری میں آگ دیکھی جا سکتی ہے
  • ایران کے جوابی حملوں میں اسرائیل میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
  • ایران کے اقوام متحدہ میں سفیر کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 78 افراد ہلاک اور 320 سے زائد زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ آذربائیجان صوبے میں 31 ہلاکتیں ہوئیں، جن میں 30 فوجی اور ریڈ کراس کا ایک رکن شامل ہے

اسرائیلی حملے امریکی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھے: ایرانی وزیر خارجہ


News Source

مزید خبریں

BBC
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.