مکہ مکرمہ، وفاقی وزیرمذہبی امورکی سعودی وزیر سے ملاقات، انتظامات پر تبادلہ خیال

image

مکہ مکرمہ، وفاقی وزیرمذہبی امور سردارمحمد یوسف نے سعودی وزیر حج وعمرہ سے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف اورسعودی وزیر سےملاقات میں حجاج کے لئے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا مدینہ منورہ میں حج انتظامات کا جائزہ

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سردار محمد یوسف نے پاک سعودی دوستی کے مزید فروغ پر زوردیا اورحرمین شریفین میں زائرین اورعازمین کو پیش کی جانے والی سہولتوں پر شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہا کہ وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمد یوسف کوڈائریکٹر حج مدینہ نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ سو فیصد حجاج کرام کی رہائشیں مدینہ مرکزیہ میں ہوں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.