سام سنگ کی اے سیریز کا بجٹ فون متعارف، قیمت بھی سامنے آگئی

image

اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے اپنی معروف سیریز ’اے ’ کا بجٹ فون متعارف کرادیا۔

سام سنگ نے گلیکسی اے 26 کو تین بیک جب کہ ایک فرنٹ کیمرا کے ساتھ پیش کیا ہے جب کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی کیمرا ٹیکنالوجی اپگریڈ کردی گئی۔

گلیکسی اے 26 کو 8 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کو 7-6 انچ اسکرین جب کہ 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

سام سنگ گلیکسی اے 26 کے بیک پر تین کیمرا دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50، دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فون میں فنگرپرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

مختلف رنگوں میں پیش کردہ فون میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) فیچرز کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ فون کو اینڈرائیڈ 15 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کو فوری طور پر چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے بعض ممالک میں پہلے ہی پیش کردیا گیا تھا جب کہ دیگر میں جلد پیش کردیا جائے گا۔

فون کے 8/ 128 جی بی ماڈیول کی قیمت 80 ہزار روپے جب کہ 8/256 ماڈیول کی قیمت 92 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

فون کو قیمت کے حوالے سے قدرے مہنگا قرار دیا جا رہا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی قیمت مناسب رکھی گئی ہے اور کمپنی اسے بجٹ فون قرار دے رہی ہے۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.