پی ایس ایل سیزن 10 کا ترانہ، علی ظفر کی خدمات حاصل کر لی گئیں

image

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ترانے کے لیے انتظامیہ نے معروف گلوکار کی خدمات حاصل کر لیں۔

پی ایس ایل سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے۔ جو 18 مئی تک جاری رہے گا۔ یہ ایونٹ کراچی، لاہور، ملتان اور رولپنڈی میں منعقد ہو گا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل کے ترانے کا شدت سے انتظار ہے۔ جس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے معروف گلوکار علی ظفر کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر پی ایس ایل 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر، 15رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان

پی سی بی کی جانب سے ترانے کے نام کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ تاہم صرف یہ بتایا گیا ہے کہ جلد پی ایس ایل کا ترانہ علی ظفر کی آواز میں ریلیز کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر متعدد بار پی ایس ایل کا ترانہ گا چکے ہیں۔ اور گزشتہ سیزن میں بھی پی ایس ایل کا ترانہ “کھل کے کھیل” میں انہوں نے ہی آواز کا جادو جگایا تھا۔


News Source   News Source Text

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.