راولپنڈی وومن یونیورسٹی میں امن واک کا انعقاد

image

وومن یونیورسٹی راولپنڈی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے امن واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق واک کے شرکا نے سانحہ جعفر ایکسپریس اور دہشتگردی کے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو امن اور محبت کا گہوارا بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

سانحہ جعفر ایکسپریس ، دہشتگردی کے دوسرے واقعات اور بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے خلاف وومن یونیورسٹی راولپنڈی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

واک کا مقصد سانحہ جعفر ایکسپریس اور دہشتگردی کے دوسرے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا اور دہشتگردی اور شدت پسندی کی مذمت کرنا تھا۔

اس موقع پر طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر ”11 مارچ یوم سیاہ“ اور ”ہم متحد ہیں“ جیسے نعرے درج تھے۔

اساتدہ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کیلئے شدت پسند ی کا خاتمہ ضروری ہے۔طلبا نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک سے دہشگردی کے خاتمے کے لیے اپنی کاوش جاری رکھیں گے۔

سانحہ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے واک میں شامل طلبا نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts