ہماری توجہ ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ پر ہے، سلمان علی آغا

image

پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ پر ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہمیں پوری سیریز میں آؤٹ کلاس کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سیریز ہارتے ہیں تو ذاتی پرفارمنس معنی نہیں رکھتی، سب جانتے ہیں ٹیم نئی ہے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا آگے بھی دیا جائے گا، توجہ ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب مختلف اور ماڈرن طرز کی کرکٹ کھیلنے پر گامزن ہے ، نوجوان کھلاڑی آئندہ آنیوالی سیریز اور ایشئن کنڈیشن میں بہتر پرفارم کرتے نظر آئینگے۔

فخر زمان اور صائم ایوب کی کمی محسوس ہو گی، سلمان علی آغا

مزید بولے کہ ہمیں ان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، بابر، رضوان اور امام سمیت دیگر تجربہ کار کرکٹرز کی ٹیم میں واپسی سے فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ آکلینڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.