اسرائیل نے غزہ پر پوری طاقت سے حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جلد ہی غزہ میں اپنی پوری طاقت سے آپریشن کرینگے،فلسطینی اپنے گھر اور مزید علاقے کھو دیں گے،یہ علاقے اسرائیل کے دفاعی نظام میں ضم کیے جائیں گے،حماس فلسطینی عوام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
سعودی عرب،بدعنوانی کے الزام میں 82 سرکاری ملازمین گرفتار
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے بمباری کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت مزید 30 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے،تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ایک ہفتے میں 270 بچے شہید ہو گئے جبکہ حالیہ حملوں میں 7 بچوں سمیت مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو جبالیہ کا علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد ہزاروں تباہ حال فلسطینی دوبارہ بے گھر ہو گئے ہیں۔
امریکہ نے پاکستان سمیت 8 ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں لگا دیں
ادھر حماس نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔