آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے کمی کی اجازت دیدی

image

حکومت کو آئی ایم ایف نے بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے کمی کی اجازت دے دی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے صرف ایک روپے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دی ہے، ایک روپیہ کا ریلیف بجلی یونٹ پر بنیادی ٹیرف کی مد میں دیا جائے گا۔

ہم نے قرضے کی زندگی کو وقار کی زندگی میں بدلنا ہے، وزیراعظم

یہ ریلیف تمام بجلی صارفین کو ملے گا، یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا، کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے۔

حکومت بجلی صارفین کے لئے ریلیف پیکج پر کام کر رہی ہے، جس کا اعلان آئی ایم ایف کے ساتھ ورکنگ منظوری کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے سات روپے فی یونٹ تک کا ریلیف دیے جانے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.