چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نے شوکت عزیز صدیقی سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی،سیکریٹری ڈاکٹر ارشد محمود نے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کی کارکردگی کو سراہا۔
سونا 3200 روپے مہنگا،فی تولہ 3 لاکھ 21 ہزار روپے کا ہوگیا
سیکریٹری سمندر پار پاکستانیز کا کہنا تھا کہ 3ماہ میں ورکرز کے زیر التواء کیسز کو نمٹایا اور انصاف کی تیز ترین فراہمی یقینی بنائی گئی۔
ورکرز کے مسائل کے حل میں این آئی آر سی کا کلیدی کردار ہے،فیصلے پر نظرثانی کے بعد شوکت عزیز صدیقی نے ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے بطور چیئرمین این آئی آر سی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔