پی ٹی آئی موروثی سیاست کی طرف جارہی،شیر افضل مروت

image

ممبر قومی اسمبلی شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی موروثی سیاست کی طرف جارہی ہے،پارٹی میں سفارشوں پر عہدے تقسیم کیے جارہے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحریک انصاف آج کل بیماری کاشکار ہے،بانی پی ٹی آئی جب سے جیل میں ہیں تب سے پارٹی کو بیماری لگی ہے۔

اپوزیشن کی اے پی سی کی نہ کوئی ضرورت ہے اور نہ کوئی اہمیت، چودھری سالک

بانی کے گھر کے اندر سے پارٹی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،پارٹی کے اندر انتشار بانی کے گھر کے اندر سےہورہا ہے۔

علیمہ خان کی سفارش پر سلمان اکرم راجہ کو سیکریٹری جنرل بنایا گیا،بشریٰ بی بی کے کہنے پر علی امین گنڈاپورکو عہدے سے ہٹایا گیا،موروثی سیاست پر پی ٹی آئی دوسری پارٹیوں کامذاق اڑاتی تھی،بانی پی ٹی آئی نے خود ہمیشہ ماروثی سیاست کی مخالفت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سال میں 3 مواقع آئے جہاں بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر ڈیل ہوگئی تھی،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےڈیل میں علی امین گنڈاپور نے کردار ادا کیا تھا۔

پاکستان پوسٹ کو اپنے ریونیو کو 4 گنا تک بڑھانے کی ہدایت

جب رہائی کی ڈیل حتمی مراحل میں داخل ہوتی ہے تو سوشل میڈیا پر شور شروع ہوجاتا ہے،سوشل میڈیا پر شور مچانے سے بانی کی رہائی کیلئے جتنی محنت کی ہوتی ہے وہ ضائع ہوجاتی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.