ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اس نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ ان میں سے کچھ میزائلوں کو روک دیا گیا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے گذشتہ روز کے اسرائیلی حملوں کے جواب میں دشمن کو ’کاری ضربیں‘ لگانے کا اعلان کیا۔
- اسرائیل نے جمعہ کی علی الصبح ایران میں ’جوہری اور فوجی اہداف‘ کو نشانہ بنایا ہے۔
- ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام سمیت چھ جوہری سائنسدان بھی مارے گئے ہیں
- اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے جواباً لگ بھگ 100 ڈرون داغے گئے جنھیں ہدف پر پہنچنے سے قبل روک لیا گیا
- ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے لیے ’تلخ قسمت کا انتخاب کیا، جس کا سامنا اسے کرنا ہی پڑے گا‘
- اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے ’آپریشن رائزنگ لائنز‘ کے تحت کیے گئے۔ انھوں نے کہا کہ ایران سے ’اسرائیل کے وجود کی بقا‘ کو خطرہ تھا
- امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے
ایران کا اسرائیل پر جوابی بیلسٹک میزائل حملہ: اسرائیل کا شہریوں کو حملوں کی نئی لہر کا انتباہ، تہران پر اسرائیلی حملے جاری