کراچی، قائد آباد میں پولیس کیمپ پرکریکرحملہ، 3 اہلکاروں سمیت ایک راہگیر زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی ملیرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم ملزمان نےعید الفطر کے لئے لگائے گئے پولیس کیمپ پرحملہ کیا۔
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز،11خارجی ہلاک
ایس ایس پی ملیرنے بتایا کہ حملے میں ایک راہگیر بھی زخمی ہوا، واقعہ میں 3 پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی، دو زخمیوں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔
ایس ایس پی ملیراورسندھ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، سی ٹی ڈی ٹیم بھی پہنچ گئی۔