فیس بک میں بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان

image

میٹا نے گزشتہ چند برسوں کے دوران فیس بک کی مین فیڈ کو ڈسکوری انجن میں بدلنے کی کوشش کی ہے۔ یعنی ایسی جگہ جہاں ایسے پیجز، گروپس اور اکاؤنٹس کا مواد دکھایا جاتا ہے جن کو آپ فالو نہیں کر رہے ہوتے۔

اگرچہ کمپنی کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ ٹک ٹاک سے مقابلے کے لیے یہ تبدیلی ضروری ہے مگر اس پر فیس بک صارفین نے شدید تنقید کی ہے کیونکہ وہ اکثر ان افراد کی پوسٹس دیکھ نہیں پاتے جن کو وہ جانتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میٹا کی جانب سے فیس بک ایپ میں فرینڈز سیکشن کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔

وہاں صرف وہ پوسٹس اور مواد دکھایا جائے گا جو آپ کے فیس بک فرینڈز سے منسلک ہوگا۔ کمپنی کے مطابق یہ ان اولین اپ ڈیٹس میں سے ایک ہے جن کے تحت پرانے فیس بک فیچرز کو اس 21 سال پرانے سوشل نیٹ ورک میں واپس لایا جا رہا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد فیس بک ایپ میں فرینڈز ٹیب کو صرف دوستوں کے مواد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس میں فیڈ اور اسٹوری پوسٹس بھی شامل ہوں گی، ریلز، برتھ ڈیز، فرینڈ ریکوئسٹس اور ممکنہ واقف کاروں کے بارے میں سجیشنز کو بھی وہاں دیکھا جاسکے گا۔

میٹا کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ صارفین کو فیس بک زیادہ سوشل نیٹ ورک محسوس ہو۔ یہ پہلا موقع نہیں جب کمپنی کی جانب سے صرف دوستوں سے متعلق مواد کے لیے کسی فیڈ کو مختص کیا جا رہا ہے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے 2022 میں فرینڈز فیڈ کو دکھایا تھا اور یہ فیڈ اب بھی دستیاب ہے مگر ایپ میں موجود فیچرز میں کہیں دب گئی ہے۔ یہ واضح نہیں کہ میٹا کی جانب سے کون کونسے پرانے فیس بک فیچرز کو واپس لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مارک زکربرگ نے ایک پوڈ کاسٹ میں اس حوالے سے بتایا کہ 'ہم ایسی چیزوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو ماضی میں فیس بک کے اندر لوگوں کے لیے پرلطف ثابت ہوتی تھیں مگر آج وہ انٹرنیٹ پر موجود نہیں'۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.