وزیر اعظم کا مختلف ممالک کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ شہباز شریف نے صدر امام علی رحمان کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ اور  تاجک عوام کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران تعلقات کے مزید فروغ کے لیے آئندہ کے باہمی لائحہ عمل و مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغز تاجک سرحد کی حد بندی سے متعلق حالیہ معاہدے پر دستخط کو سراہا۔ اور صدر تاجکستان کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ تاجکستان میں گلیشئیر کی حفاظت کانفرنس میں شرکت کے منتظر ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر امام علی رحمان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ شہباز شریف نے ہیثم بن طارق کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیر اعظم نے ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی قربت پر مبنی تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ تجارت، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے پاکستان کے وزیر تجارت کے مسقط کے حالیہ کامیاب دورے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اور عمان کے سلطان کو بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اور امیر قطر کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ انہوں نے قطر کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

شہباز شریف نے غزہ میں قیا م امن کے لیے امیر قطر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے لاہور میں پاکستان قطر ثقافتی نمائش کی تجویز بھی دی۔ امیرِ قطر نے خیر مقدم کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نے امیر قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قطری سرمایہ کاری کے لیے اعلیٰ سطح وفد پاکستان آئے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.