ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

image

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر، فلسطین سمیت پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور ملک میں امن کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عیدالفطر کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر رمضان المبارک کی برکتوں کے بعد اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، جو ہمیں روزے کی مشقت کے بعد عطا ہوا۔ یہ مقدس مہینہ ہمیں صبر، برداشت اور قرب الہی حاصل کرنے کا درس دیتا ہے۔

دُعا ہے عید الفطر کا چاند ہر گھر میں امن، سکون اور خوشیاں لائے، وزیر اعلیٰ پنجاب

صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ عید کا دن ہمیں اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ا

عیدالفطر کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں عوام کو عید کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں خوشی اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک میں ہمیں تقویٰ، صبر اور قربانی کی تربیت ملی، جسے ہمیں اپنی زندگیوں میں جاری رکھنا چاہیے اور اسلامی اصولوں پر کاربند رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی اور بیرونی خطرات لاحق ہیں، ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا اور ملکی سالمیت و استحکام کے لیے متحد ہونا ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.