ایمیزون نے وائٹ ہاؤس کو ٹک ٹاک خریدنے کی پیش کش کردی

image

ایمیزون نے چینی سوشل میڈیا ایپ ’ٹک ٹاک‘ خریدنے کے لیے وائٹ ہاؤس کو باضابطہ پیشکش کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایمیزون نے اس ہفتے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری کامرس ہاورڈ لٹ نک کو خط ارسال کیا لیکن اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا کیونکہ یہ پیشکش ٹک ٹاک پر امریکا میں ممکنہ پابندی کی ڈیڈ لائن کے قریب جمع کرائی گئی۔

امریکا میں ٹک ٹاک کا مستقبل غیر یقینی ہے، اگر اس کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس 5 اپریل تک امریکی آپریشنز فروخت نہ کر سکی تو ایپ پر پابندی لگ سکتی ہے۔ گزشتہ سال دی گئی 19 جنوری کی ڈیڈ لائن کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 75 دن بڑھایا تھا اور ٹرمپ بدھ کو ٹک ٹاک کے مستقبل کا فیصلہ سنا سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک کے 17 کروڑ سے زائد امریکی صارفین اور اس کا بڑھتا ہوا ’ٹک ٹاک شاپ‘ پلیٹ فارم ایمیزون کے لیے پرکشش ہیں۔ گزشتہ سال اگست میں دونوں کمپنیوں کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس سے صارفین ٹک ٹاک کے ذریعے ایمیزون سے خریداری کر سکتے تھے لیکن اس پر قومی سلامتی کے خدشات اٹھے تھے۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.