ایمازون خلا میں انٹرنیٹ سیٹلائٹس بھیجنے کے لئے تیار

image

ایمازون کے ماتحت پروجیکٹ ’کوئپر‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 9 اپریل کو فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے 27 سیٹلائٹس لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

یہ پروجیکٹ کا انٹرنیٹ کنیکشن سیٹلائٹ کا پہلا مکمل سلسلہ ہے اور اسے یونائیٹڈ لانچ الائنس لانچ کرے گا۔پروجیکٹ کوئپر کے مطابق ان کا فرسٹ جنریشن سیٹلائٹ سسٹم کل 3,200 پروڈکٹس کو مدار میں داخل کرے گا اور انہیں تعینات کرنے کے لیے 80 سے زیادہ لانچز کا استعمال کیا جائے گا۔

پروجیکٹ کوئپر کے کارکن راجیو بادیال نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اس پہلے مشن کی تیاری کے لیے زمین پر وسیع پیمانے پر جانچ کی ہے لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جو آپ صرف پرواز میں سیکھ سکتے ہیں اور یہ پہلا موقع ہوگا جب ہم نے اپنے حتمی سیٹلائٹ ڈیزائن کو لانچ کریں گے اور پہلی بار ہم اتنے سارے سیٹلائٹ ایک ساتھ تعینات کریں گے۔ پروجیکٹ کا حتمی مقصد انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرنا ہے جو زمین کے کسی بھی مقام پر انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گا۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.