ایک مقامی افسر نے بتایا کہ روس کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملہ رہائشی علاقے میں کیا گیا اور ہلاک ہونے والوں میں نو بچے بھی شامل ہیں۔
- یوکرینی حکام کے مطابق روس نے صدر زیلینسکی کے آبائی علاقے کریوی ریح میں میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
- امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف عوام ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں۔
- محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کےاعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز طورخم کے راستے مزید 40 افراد افغان سیٹزن کارڈ کے حامل پناہ گزین واپس بھیجے گئے۔
- حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کا سات اپریل گوادر سے کوئٹہ لانگ مارچ کا اعلان
- پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس پہلی بار 120000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا
- غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ کے ایک سکول پر کیے جانے والے فضائی حملے میں کم از کم 27 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔
- بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نےماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹیکے دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف 6 اپریل کو مستونگ سے کوئٹہ تک مارچ کا اعلان کیا ہے
یوکرینی صدر کے آبائی علاقے میں روس کی بمباری، بچوں سمیت 18 افراد ہلاک