میٹا نے نیا اے آئی ماڈل لانچ کردیا

image

میٹا نے اپنی لارج لینگویج اے آئی ماڈل (ایل ایل ایم) Llama کا تازہ ترین ورژن لانچ کردیا جسے لاما 4 اسکاؤٹ اور لاما 4 میوریک کہا جاتا ہے۔ 

میٹا نے اپنی اس لانچ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ لاما ایک ملٹی موڈل اے آئی سسٹم ہے جو متن، ویڈیو، امیجز اور آڈیو سمیت مختلف قسم کے ڈیٹا کو پروسیسنگ اور انٹیگریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مواد کو دوسرے فارمیٹس میں تبدیل کر سکتا ہے۔

میٹا نے کہا کہ یہ لینگویج ماڈل اس کے اب تک کے سب سے جدید AI ماڈلز ہیں اور ملٹی موڈیلٹی کے لیے اپنی کلاس میں بہترین ہیں۔ میٹا نے مزید کہا کہ لاما 4 میوریک اور لاما 4 اسکاؤٹ اوپن سورس سافٹ ویئر ہیں۔  واضح رہے کہ اوپن اے آئی کے ChatGPT کی کامیابی کے بعد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اے آئی انفراسٹرکچر میں جارحانہ انداز میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جس نے ٹیک لینڈ اسکیپ کو تبدیل کر دیا ہے اور مشین لرننگ میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.