گوگل سرچ میں ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ

image

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل میں ایک نئے دنگ کر دینے والا فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے سرچ انجن کے تجرباتی اے آئی موڈ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جیمنائی کی دیکھنے کی صلاحیت سے لیس ہے۔ خیال رہے کہ گوگل سرچ کا اے آئی موڈ پیچیدہ موضوعات کو آسان کرکے سمجھاتا ہے، مختلف آپشنز کا موازنہ کرسکتا ہے جبکہ مزید چیزوں کا مشورہ بھی دے سکتا ہے۔

اب اے آئی موڈ سے صارفین لکھ کر پوچھنے کی بجائے تصاویر کے ذریعے زیادہ پیچیدہ موضوعات پر تفصیلی جوابات حاصل کرسکیں گے۔ مثال کے طور پر آپ کچن میں موجود کسی عجیب نظر آنے والے ٹول کی تصویر کھینچ کر پوچھ سکیں گے کہ یہ کیا ہے اور اسے کیسے استعمال کرتے ہیں؟ اور پھر آپ کو مددگار جوابات مل سکیں گے جبکہ ان سے متعلق یوٹیوب ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔

یعنی آپ کسی بھی جگہ کی تصویر لیں گے تو اے آئی ٹیکنالوجی نہ صرف تصویر میں موجود تمام اشیا کو شناخت کرے گی بلکہ یہ وضاحت بھی کرے گی کہ ان کا ایک دوسرے سے کیا تعلق ہے یا ان کا مقصد کیا ہے یا انہیں کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے پر متعدد متعلقہ سوالات پوری اسکرین پر نظر آئیں گے جو تصویر میں تمام اشیا سے متعلق ہوں گے۔ مثال کے طور پر اگر آپ ڈرائنگ روم کی تصویر کھینچ کر پوچھیں کہ اس کی تزئین نو کیسے کی جائے تو صرف ایک جواب نہیں ملے گا بلکہ اے آئی کی جانب سے متعدد جوابات دیے جائیں گے۔

اس طرح کا فیچر چیٹ جی پی ٹی بھی موجود ہے مگر گوگل کو دہائیوں کے سرچ ڈیٹا، تصویری انڈیکس اور دیگر ڈیٹا اسٹوریج کے باعث سبقت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ گوگل کا اے آئی موڈ فی الحال صرف امریکا میں دستیاب ہے اور اسے آنے والے مہینوں میں دیگر ممالک میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.