انسٹاگرام نے کم عمر صارفین کیلئے نئی شرط عائد

image

انسٹا گرام کا کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت انسٹا گرام میں اب کم عمر صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ لائیو براڈ کاسٹ والدین کی اجازت کے بغیر نہیں کرسکیں گے۔

میٹا کی جانب سے  کئے اس اعلان کے مطابق اس پابندی کا اطلاق 16 سال سے کم عمر انسٹا گرام صارفین پر ہوگا اور یہ ان سیفٹی فیچرز کا حصہ ہے جن کا اعلان گزشتہ سال کیا گیا تھا اور اس سیٹنگز  کو ٹین (Teen) اکاؤنٹس کا نام دیا گیا تھا۔اس کا اطلاق  صرف انسٹا گرام میں ہی نہیں ہوگا بلکہ میٹا کی جانب سے فیس بک اور میسنجر کے کم عمر صارفین کے لیے بھی اسے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

میٹا کے فیملی سینٹر پر والدین 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کو ہینڈل کرسکتے ہیں۔انسٹا گرام کی پبلک پالیسی کی گلوبل ڈائریکٹر تارا ہوپکنز کے مطابق نوجوانوں کے اکاؤنٹس کے لیے جن فیچرز اور تبدیلیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے، اس کا مقصد آن لائن ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

میٹا کے مطابق ٹین اکاؤنٹس کو متعارف کرائے جانے کے بعد سے اب تک ساڑھے 5 کروڑ کے قریب نوجوانوں کو اس کا حصہ بنایا جاچکا ہے جن میں سے 97 فیصد کی عمریں 16 سال سے کم ہیں۔13 سے 15 سال کے صارفین پر زیادہ سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں جیسے انہیں اپنے اکاؤنٹس کی کسی بھی سیٹنگز میں تبدیلی کے لیے والدین کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔

تاہم 16 سال یا اس سے زائد عمر کے صارفین کو سیٹنگز میں تبدیلی کے لیے زیادہ نرمی فراہم کی گئی ہے۔اس طرح میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام پر نئی پالیسیوں کے تحت 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے اور ایٹنگ ڈس آرڈرز (eating disorders) جیسے حساس مواد تک سرچ اور ایکسپلور جیسے فیچرز کے ذریعے رسائی کو مشکل بنایا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.