راولپنڈی: عمران خان کی تین بہنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا

image

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں کو پولیس نے راولپنڈی سے حراست میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے نادیہ خٹک اور عمران خان کے کزن قاسم خان کو بھی حراست میں لے لیا۔

خیال رہے پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے۔

اس سے قبل علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دیں گے تو ہم یہیں بیٹھیں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.