سنہ 2016 میں انڈین فلم سازوں کی پابندی کی وجہ سے بالی وُڈ سکرینز پر پاکستانی اداکاروں کا نظر آنا بند ہو گیا تھا۔ایک حالیہ پیش رفت میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار فواد خان نے بالی وڈ میں کم بیک کا اعلان کیا ہے۔امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق اداکار، گلوکار اور پروڈیوسر فواد خان کے اعلان کے بعد ان کے انڈین فینز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انڈین فلم سازوں کی ایک ایسوسی ایشن کی جانب سے 2016 میں لگائی گئی پاکستانی اداکاروں پر پابندی عدالت کی جانب سے کالعدم قرار دیے جانے کو 16 ماہ ہوئے ہیں۔انڈین مداحوں میں خوشی کی لہرفواد خان نے چند روز قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کامیڈی فلم ’عبیر گلال‘ کا ایک ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’انتظار ختم ہوا، محبت کو دوبارہ بڑی سکرین پر لانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔‘اس پوسٹ سے انڈین مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جس کا اظہار وہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر کر رہے ہیں۔فواد خان کی بالی وڈ میں واپسی پر فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات اطمینان کا اظہار کر رہی ہیں۔مارکیٹنگ پروفیشنل پھگن دیو کا کہنا ہے کہ ’فواد خان جیسے باصلاحیت فنکار کو انڈین سنیما میں واپس دیکھ کر بہت خوش ہوں۔‘
View this post on Instagram A post shared by Vaani Kapoor (@vaanikapoor)
مارکیٹنگ پروفیشنل مانیا شکشرتھی بھی اس بات سے اتفاق کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ’فن کا اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ سرحدوں کو عبور کر کے لوگوں کو ایسے جوڑ سکتا ہے جیسے کچھ اور نہیں کر سکتا، اس لیے بہترین کی امید ہے۔‘دائیں بازو کے شدت پسندوں کی دھمکیاںفواد خان کی انڈین سنیما میں واپسی پر سب لوگ خوش نہیں ہیں۔ ہندو قوم پرست جماعتوں کی جانب سے فواد خان کی اس فلم کو روکنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔اس صورت حال پر باقاعدہ وارننگ دیتے ہوئے مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سنیما ونگ کے صدر نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ ’اگرچہ کئی بار یہ کہا جا چکا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی فلمیں انڈیا میں ریلیز نہیں کی جائیں گی، پھر بھی کچھ بدنیت لوگ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘’ہم فلم کو انڈیا میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے اور یہ فیصلہ حتمی ہے، جو لوگ پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرنا چاہتے ہیں، وہ آزاد ہیں، لیکن بس یاد رکھیں کہ آپ کو ہمارا سامنا کرنا پڑے گا۔‘
View this post on Instagram A post shared by Fawad A Khan (@fawadkhan81)
فواد خان یا فلم کے پروڈیوسر نے ان دھمکیوں پر تاحال عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے جب فواد خان کو انڈیا کے دائیں بازو کے ہنوؤں کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 2022 میں فواد خان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ جو پاکستان کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے، کو دائیں بازو کی دھمکیوں کے بعد انڈیا میں ریلیز کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔دائیں بازو کے سیاست دانوں کی مخالفت کے باوجود انڈین مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سکرینوں پر مزید پاکستانی ستاروں کو دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔