میٹا کی ناقص ایپ، دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین پریشان

image

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو میٹا کی کالنگ اور میسجنگ ایپ  واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  دنیا کے مختلف  ملکوں میں صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ مطابق واٹس ایپ صارفین کی جانب سے ایکس اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بتایا گیا کہ انہیں واٹس ایپ پر میسج بھیجنے اور  اسٹیٹس اپلوڈ کرنے  میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

پاکستان میں بھی صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیرکا سامنا ہے۔ وٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات دوسرےصارفین تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہے۔ وٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات، تصاویر، فوٹیجز بھی دوسرے صارفین تک نہیں پہنچ  رہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے میٹا یا واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس خلل سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ مطابق کچھ صارفین نے فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال میں بھی اسی نوعیت کی مشکلات کا بتایا ہے۔

یاد رہے کہ یہ  تینوں ایپس میٹا کمپنی کی ملکیت ہیں۔ اور حال ہی میں میٹا کمپنی نے تینوں ایپس کو جدید تبدیلیوں کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.