مادھوری ڈکشٹ نے ساتھی اداکار سے شادی کیوں نہ کی؟

image
مادھوری ڈکشٹ ہندی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔

وہ اپنے حسن، اداکاری کی صلاحیتوں اور کلاسیکل رقص کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔

شوبز ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق مادھوری ڈکشٹ ایک کامیاب اداکارہ تو ہیں ہی تاہم وہ 80 کی دہائی کے آخر سے لے کر 90 کی دہائی کے دوران سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل رہی ہیں۔

اگرچہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھا لیکن پھر بھی ان کے بارے میں کئی افواہیں سامنے آتی رہی ہیں۔ ان کا نام شوبز انڈسٹری کے چوٹی کے اداکاروں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے جن میں سنجے دت اور انیل کپور شامل ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ نے ڈاکٹر شری رام نینے سے سنہ 1999 میں شادی کی تھی، تاہم انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ کبھی بھی اپنے کسی ساتھی اداکار کے ساتھ شادی نہیں کریں گی۔

90 کی دہائی میں مادھوری اور سنجے دت کے افیئر کی باتیں زبان زدعام تھیں اور اس دوران ریلیز ہونے والی فلموں ’کھل نائیک‘ اور ’ساجن‘ میں دونوں کی آن سکرین کیمسٹری ان خبروں کو مزید ہوا دے رہی تھی۔

ان کا یہ مبینہ ریلیشن شپ بالآخر سنہ 1993 میں سنجے دت کی گرفتاری کے ساتھ ہی ختم ہو گیا۔

مادھوری ڈکشٹ اور ڈاکٹر شری رام نینے سنہ 1999 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے (فائل فوٹو: انسٹاگرام)

سنجے دت کے قانونی معاملات کی وجہ سے مادھوری نے خود کو ان سے دُور کر دیا اور پھر کبھی عوامی سطح پر اس بارے میں کوئی بیان بازی نہیں کی۔

خیر یہ سنجے دت نہیں تھے جن کے بارے میں مادھوری نے شادی نہ کرنے کا کہا تھا بلکہ وہ اداکار انیل کپور کے حوالے سے بات کر رہی تھیں۔

انیل کپور اور مادھوری نے ’تیزاب‘، ’رام لکھن‘، ’بیٹا‘ اور ’پکار‘ جیسی ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔

مادھوری کو ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ انہوں نے انیل کپور سے شادی کیوں نہیں کی؟

اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں کبھی بھی انیل جیسے کسی شخص سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، ایک تو وہ بہت زیادہ حساس ہے، میں ایک کُول شوہر چاہتی تھی۔‘

’میں نے ان کے ساتھ اتنی فلمیں کی ہیں، میں ان کے ساتھ ایزی ہوتی ہوں، حتیٰ کہ میں ان کے ساتھ ہمارے مبینہ افیئر سے متعلق مذاق بھی کرتی ہوں۔‘

 


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts