ونڈوز 11 میں بڑی تبدیلی نے تہلکہ مچا دیا

image

اگر آپ کسی تصویر میں موجود ٹیکسٹ کو ٹائپ کرنے کی بجائے براہ راست کاپی کرنا چاہتے ہیں تو اب ونڈوز 11 میں ایسا کرنا بہت آسان ہوگیا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 11 کے صارفین کے لیے اسکرین پر موجود تصاویر (یا کسی بھی مواد) سے ٹیکسٹ کو کاپی کرنا بہت آسان بنا دیا ہے۔ ابھی یہ فیچر آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔

ونڈوز 11 میں پہلے سے Optical Character Recognition (او سی آر) کا فیچر موجود ہے مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ پہلے اسنیپنگ ٹول سے اسکرین شاٹ لیں جس کے بعد تصویر سے ٹیکسٹ کو کاپی کیا جاسکتا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے اسنیپنگ ٹول میں ایک نئی اپ ڈیٹ کی ہے جس کے بعد ٹیکسٹ کو کاپی کرنے کے لیے اسکرین شاٹ لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق کی بورڈ پر ونڈوز، شفٹ اور ایس بٹنوں کو ایک ساتھ دبائیں تو اس سے اسنیپنگ ٹول نمودار ہوتا ہے۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.