فیس بک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، پیسے کمانے کا آسان طریقہ متعارف

image

معروف سوشل میڈیا ایپ فیس بک نے صارفین کے لیے پیسے کمانے کا ایک اور طریقہ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کے ذریعے اب صارفین فیس بک اسٹوریز پر ملنے والے ویوز سے بھی پیسے کما سکیں گے۔

کمپنی نے یہ نیا آپشن عالمی سطح پر ان ڈیجیٹل کرئیٹرز کے لیے متعارف کروایا ہے جو فیس بک کانٹینٹ مونیٹائزیشن پروگرام کا حصّہ ہیں۔

یعنی صارفین اگر اپنی کسی بھی ویڈیو یا ریل کا کچھ حصّہ اپنی فیس بک اسٹوری کی صورت میں شیئر کرتے ہیں تو اس اسٹوری پر ملنے والے ویوز سے بھی پیسے کمائے جا سکیں گے۔

علاوہ ازیں صارفین عام زندگی کے بارے میں بھی اپنی فیس بک اسٹوری پر کچھ شیئر کرتے ہیں تو اس پر ملنے والے ویوز سے بھی پیسے کما سکیں گے۔

اس حوالے سے میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیس بک اسٹوریز کے ذریعے پیسے کمانے کا موقع صارفین کو مواد کی کارکردگی کی بنیاد پر ملے گا لیکن انہیں اس کے لیے ویوز کی کسی مخصوص حد کو حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

میٹا کے ترجمان نے مزید کہا کہ فیس بک کے اس نئے پروگرام کا مقصد صارفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے زیادہ سے زیادہ مواد تیار کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.