ٹک ٹاک میں بہترین فیچرکا اضافہ

image

ٹک ٹاک میں کمیونیٹی جیسے ایک فیچر فٹ نوٹس کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمیونٹی نوٹس ایسا فیچر ہے جس کا آغاز ٹوئٹر (جسے اب ایکس کے نام سے جانا جاتا تھا) میں سب سے پہلے سامنے آیا تھا جس کے بعد اسے دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس کا حصہ بنایا گیا۔ ٹک ٹاک کے مطابق اس نئے فیچر سے صارفین ہمارے پلیٹ فارم میں موجود مواد میں متعلقہ تفصیلات کا اضافہ کرسکیں گے۔

یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور امریکی صارفین فٹ نوٹس کنٹری بیوٹر بننے کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔ ایسے افراد کے لیے چند شرائط کو عائد کیا گیا ہے جیسے وہ ٹک ٹاک کو 6 ماہ سے زائد عرصے سے استعمال کر رہے ہوں، ان کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہو اور گزشتہ 6 ماہ کے دوران کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی نہ کی ہو۔

کمپنی کے مطابق فٹ نوٹس ایسا رینکنگ سسٹم ہے جو اس اوپن سورس سسٹم سے متاثر ہے جو دیگر پلیٹ فارمز استعمال کر رہے ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ اس سے صارفین کو ویڈیوز میں متعلقہ تفصیلات شامل کرنے کا موقع ملے گا اور یہ فیچر لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

ٹک ٹاک نے بتایا کہ اس فیچر کی آزمائش امریکا میں مختصر ویڈیوز کے لیے کی جائے گی اور آنے والے مہینوں میں کنٹری بیوٹرز بننے کے لیے لوگوں کو عام رسائی دی جائے گی۔ اس طرح کا فیچر سب سے پہلے ٹوئٹر میں 2021 میں برڈ واچ کے نام سے متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد آن لائن گمراہ کن تفصیلات کی روک تھام کرنا تھا۔ بعد ازاں اسے یوٹیوب، فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز کا حصہ بھی بنایا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.