بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

image

عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی نوید سنا دی۔

جڑانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بجلی کی قیمتیں مزید کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دے گی اور بجلی کی قیمت میں مزید 7سے 8 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نےکسانوں کو 15 ارب روپےکا پیکج دیا ہے کسانوں کوسستی کھادکی فراہمی اولین ترجیح ہے حکومت گندم کاشت کرنےوالےزمینداروں کی بہتری کیلئےکوشاں ہے ہمیں مشکل فیصلےکرنے پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 80کی دہائی میں چاول کی سپورٹنگ پرائس ختم کی گئی تویہی صورتحال تھی، چاول کی قیمت بعد میں مارکیٹ سپلائی کےمطابق طے ہونے لگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.