جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

image

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز بلاک میں منعقد ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی دورہ چین پر موجود ہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) عدالتی کانفرنس میں وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ایس سی او عدالتی کانفرنس کل سے 26 اپریل تک چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہوگی۔

وفد میں جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید، ضلعی عدلیہ کے 2 ججز بھی شامل ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان، سینئر سول جج ضلع لکی مروت نادیہ گل وزیر وفد کا حصہ ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان چین کے ساتھ تاریخی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کریں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان ایک خصوصی دعوت پر ترکی کا بھی دورہ کریں گے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ایران اور ترکیہ کے ججز کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

چیف جسٹس ترکی کی آئینی عدالت کی 63 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts