سپر ہائی وے بند، سامان کی ترسیل رک گئی

image

سپر ہائی وے کاٹھور کے مقام پر احتجاج کے باعث بند ہونے سے ملک بھر میں سامان کی ترسیل رک گئی ہے۔ اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

کراچی میں کاٹھور کے مقام پر سپر ہائی وے احتجاج کے باعث بند ہے جس کی وجہ سے سپر ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

اس حوالے سے رہنما گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن فضل جدون نے بتایا کہ گاڑیاں 4 دن سے پھنسے رہنے کے سبب آج سے ترسیل رک گئی ہے اور کراچی سے ملک بھر کے لیے مال کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بندر گاہوں سے آنے اور جانے والے مال کی ترسیل بند ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.