امارات کے نائب وزیراعظم کی دفتر خارجہ آمد، ’تعلقات اچھی رفتار سے بڑھ رہے ہیں‘

image
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ تجارت، سرمایہ کاری اور ہوابازی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جا رہا ہے۔

پیر کو امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد میں دفتر خارجہ پہنچے، تو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اتوار کو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، اس دورے کا مقصد جس کا مقصد توانائی، تجارت اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے دورے کا اپنا وعدہ پورا کیا۔

شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارے دل کے قریب ہے اور انہیں پاکستان آ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک کئی میدانوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔

’میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے تعلقات اچھی رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے عوام دونوں ممالک کے درمیان اس رشتے کو مزید آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔‘

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے حالیہ برسوں میں اپنی اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات چین اور امریکہ کے بعد پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ بھی ہے، جس نے گزشتہ دو دہائیوں میں 10 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.