کاروبار کی دینا میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
جولائی 2024ء تا مارچ 2025ء ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات اس وقت ساڑھے 13 ارب ڈالرز سے زائد ہوگئی ہیں جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات اس وقت 13.613 ارب ڈالرکی بلند ترین سطح پر ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ معیشت کی ترقی اور حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا مظہر ہے، برآمدات میں اضافہ اور مثبت معاشی اعشاریے حکومت اور نجی شعبے کی بدولت ممکن ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترقی کے سفر میں مزید تیزی کے لیےحکومتی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، ہم نجی شعبے کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنےکے لیےکوشاں ہیں، ملکی برآمدات میں مستقل اضافہ ممکن بنایا جائےگا۔