نواز شریف کی اچانک طبیعت ناساز، لندن میں زیرعلاج

image

سابق وزیراعظم پاکستان اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں قیام بڑھا دیا ہے۔

صدر ن لیگ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے جہاں سے نواز شریف لندن پہنچے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ 2 ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے۔ واپسی سے قبل ہی صدر ن لیگ نواز شریف کی اچانک طبیعت ناساز ہو گئ جس پر انہیں میڈیکل ٹریٹمنٹ کے لیے فی الوقت لندن میں ہی رکنا پڑا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔ مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا ہے۔ ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.