خیبر پولیس کو شلوار قمیض کی بجائے شرٹ پتلون کی وردی پہننے کا حکم دیا گیا ہے ۔
حکم نامے کے مطابق آج 21 اپریل سے خیبر پولیس شرٹ پتلون والی وردی پہنے گی،جمرود شاہ کس لیوی سنٹر میں نئی وردی پہننے کے حوالے سے آج باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی ۔بعد ازاں شرٹ پتلون پہننے کے بعد خیبر پولیس کے فوٹو سیشن کا انعقاد ہوا۔
اس موقع پر ڈی پی او خیبر نے کہا کہ مذکورہ فیصلہ فورس کی استعداد کار و اعتماد میں اضافہ کریگا،خیبر پولیس کو دیگر اضلاع کی پولیس کے برابر لانا ہے۔ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کی پولیس باقاعدہ خیبرپختونخوا پولیس میں ضم ہوئی ہے۔